مادیت پرستی
مادیت پرستی گھن کی طرح احساس,خلوص اور خون کے رشتوں کو کھا رہی ہے. اب تو لگتا ہے کہ رشتوں کو سنبھالنے کے لیے انہیں جوڑنے اور انکی اصل حیثیت میں رکھنے کے لیے صاحبِ حیثیت ہونا ضروری ہے. کتنا عجیب دور ہے ناں انسان کی اہمیت اسکے انسان ہونے کی وجہ سے نہیں بلکہ اسکی مالی حالت کی وجہ سے ہے😒 مگر اگر رشتے نہ رہیں تو انسان کب تک دولت کے ڈھیر پہ بیٹھ کے سکون کی نیند کا انتظار کرے گا؟ اپنوں سے انکی غربت کی وجہ سے منہ موڑنے والے ٹھکرائے جانے کی اذیت سے نہیں گزرتے اسی لیے انہیں احساس تک نہیں ہوتا کہ پیچھے رہ جانے والے کی روح گردشِ دوراں میں کہیں کھو سی جاتی ہے اور اسکے پاس فقط خالی گوشت پوست کا بنا جسم رہ جاتا ہےجسکو افلاس کی چادر میں لپیٹ کے قبر میں ہمیشہ کی نیند سونے تک انتظار کرنا ہوتا ہے.
مصباح چوہدری
مصباح چوہدری
Comments
Post a Comment