لڑکیاں
لڑکیاں تین قسم کی ہوتی ہیں ایک وہ جو گھر آئی محبت کو کسی مال غنیمت سے ملی سوغات کی طرح شکریہ ادا کرتے ہوئے رکھ لیتی ہیں اور لانے والے کے کاسے میں اپنی محبت کی خیرات ڈال کر اپنی برابری کا حق ادا کرتی ہیں. جبکہ دوسری قسم کی لڑکیاں جو اس سوغات کو دامن پھیلائے اپنی آغوش میں تو بھر لیتیں ہیں مگر ان میں ایک اگلے گئیر کے ساتھ چار پچھلے گئیر نصب ہوتے ہیں جو آگے بڑھنے نہیں دیتے. جبھی تو یہ محبتوں کے بدلے مجبوریوں میں لپٹی کہانیاں سنا کر خود کو بے بسی کی چادر میں ڈھانپ لیتی ہیں. اسکے برعکس تیسری قسم کی لڑکیاں محبت کے زیور کو اپنی خوبصورتی پہ گرہن سمجھتی ہیں. وہ صرف اپنے مفاد کی جنگ میں دوسروں کے ارمانوں کا لہو کرتے ہوئے میتیں دوسروں کے لیے چھوڑتی جاتی ہیں. انکے لیےمحبت گھر کی باندی ہے جسے جب چاہو جس مقصد کے لیے چاہو استعمال کیا جا سکتا ہے.
مصباح چوہدری
مصباح چوہدری
Comments
Post a Comment