کوڑے دان

کبھی کبھی دل چاہتا ہے ہر گھر میں ایک ایسا کوڑا دان ہو جس میں کوڑِے کرکٹ کی جگہ نفرتوں کو پھینکا جا سکے اور کوئی صفائی والا ہمیشہ کے لیے انہیں ہماری زندگیوں سے دور لے جائے ہمارے گھر اور دل اس غلاظت سے پاک ہو جائیں. پھر رشتوں کے بیچ کدورتیں نہ ہوں, مفادات نہ ہوں بس محبتیں ہوں. دلوں کو جوڑتی محبتیں, ہاتھ تھام کے چلتی محبتیں, غلطیاں درگزر کرتی محبتیں اور بدگمانیوں کے بھنور سے نکالتی چاہتیں. پھر شاید انائیں رشتوں سے بڑی نہ ہوں, پھر شاید رشتوں کی قبر پہ کسی کو ماتم نہ کرنا پڑے.اگر ایسا ہو جائے تو کوئی کسی کے جانے پہ ندامت کے آنسو نہ بہائے گا بلکہ محبت سے دوری کا درد محسوس کرے گا. نفرتیں زندگیوں سے منہا ہو جائیں تو خوشیوں کو جگہ مل سکتی ہے. بس گھر میں ایسی ڈسٹ بن کی ضرورت ہے....کاش کے مل جائے ایسا کوڑا دان.. اور ہو جائے سبکی زندگی آسان..
مصباح چوہدری

Comments

Popular posts from this blog

گینگ ریپ

طلاق

سب بکتا ہے