ڈپریشن
دنیا کے مشکل ترین حالات میں سب سے مشکل خود کو بے یارومددگار پانا ہے. جیسے ہوا میں معلق کوئی پانی کا قطرہ جسکو نہیں خبر کے وہ بھاپ بن رہا کہ برف یا کوئی اگلا ہوا جھونکا اسکی شناخت ختم کرتا ہوا اپنے ساتھ اڑا لے جائے گا یا پھر کشش ثقل کے باعث منہ کے بل زمین پہ آ گرے گا اور اپنا آپ کھو دے گا. اور اس بھی مشکل کام اپنی کیفیت کا اظہار ہے کیونکہ اسکے بعد اللہ سب ٹھیک کر دےگا. مایوسی گناہ ہے. یار اچھے خاصے تو ہو حوصلہ رکھو وغیرہ وغیرہ جیسے پیغامات کی لمبی لسٹ. تسلی دینے والے کی نیت پہ شک نہیں کیا جا سکتا مگر ضروری نہیں کہ بندہ اتنا سب سننے کی ہمت رکھتا ہو. یوں بھی ہوتا ہے کہ دلاسے درد بڑھانے لگتے ہمدردیاں گالیاں لگنے لگتی. اور حالات مزید خراب ہو جاتے. کیا ہی اچھا ہو کہ جھوٹی تسلیوں کی جگہ رونے کو کندھا دیا جائے. لمبی چھوڑنے کی جگہ بولنے کا موقع دیا جائے. سب ٹھیک ہو جائے گا کی گردان الاپنے کی بجائے مسئلے کے پہلووں کا جائزہ لیا جائے اور حل تلاش کیا جائے. تاکہ سچ میں کچھ ٹھیک ہو سکے.... شاید کچھ ٹھیک ہو ای جائے
مصباح چوہدری
مصباح چوہدری
Comments
Post a Comment