اللہ سے رشتہ

دنیا میں سب سے آسان کام اللہ پاک کو راضی کرنا ہے فقط ایک سجدہ ایک بات ایک توبہ اور سمجھیں کہ کام ہو گیا. مگر سجدہ ایسا ہو کہ وہ سامنے ہے اور بات ایسی کہ اسکو پیار آجائے توبہ کے لیے ندامت ایسی کہ وہ ہاتھ تھام لے. اسکی رحمت کو تو شایاں ہی نہیں کہ کوئی اسکی بارگاہ میں آئے اور خالی دامن رہے. جب کوئی اسکے سامنے ہاتھ پھیلاتا ہے تو اسکی کریمی کو حیا آنے لگتی ہے اور بندہ یوں نواز دیا جاتا کہ اسکی سوچ بھی نہیں ہوتی. مگر اگر لگے کہ پھر بھی کام نہیں بن رہا تو تھوڑا ایموشنل بلیک میل کریں. محبت کا واسطہ دیں جنکے لیے دنیا بنا ڈالی انکا صدقہ مانگیں تو جھولی چھوٹی پڑ جاتی عطائیں ختم نہیں ہوتیں. مگر اس سب کے لیے خلوص شرط ہے. اگر پانچ وقت کی حاضری نہیں اور اللہ سے بات نہیں ہو پاتی تو اپنا احتساب ضرور کریں کہ کونسا عمل ایسا ہے جو دیوار بنا کھڑا. اللہ سے رشتہ لاڈ والا رکھیں ہمیشہ .کیونکہ لاڈ میں بڑی محبت ہے اور جب یہ محبت ملتی ہے تو جسم بیچ سے نکل جاتا ہے روح بڑی سکون میں آجاتی ہے. حالات جیسے بھی ہوں مایوسی نہیں ہوتی پریشانی نہیں ہوتی...بس محبت ہوتی ہے. پھر اللہ کو آئی لو یو کہیں تو اسکا مسکرانا محسوس ہوتا ہے. پھر لڑائی کرو تو ہنستا ہے ناراض ہو جاو تو مناتا ہے رات کو اٹھا کہ باتیں کرتا ہے پاس سلاتا ہے .... اب وقت ہے خود کےاحتساب کا... اور اللہ سے دوستی کا.. ہاتھ بڑھائیں وہ تھام لے گا...بڑا رحیم ہے میرا اللہ😘❤
✍🏻مصباح چوہدری

Comments

Popular posts from this blog

پاکستان...پاک لوگوں کے رہنے کی جگہ

I am a d-girl

بچوں کی زندگی میں والدین کا کردار