تاریخ دان..
مورخ جب تاریخ لکھے تو چینی قوم کو خراج تحسین پیش کرے گا بتائے گا کہ کس طرح مردانہ وار وہ اپنی زندگی کی جنگ لڑے اور جیت گئے پھر اٹلی کے لوگوں کو احمق کا خطاب دیتے ہوئے ایران کو مجبور اور لاچار کہے گا. امریکہ کو ناعاقبت اندیش جبکہ یورپ کو سیانہ بتائے گا. پھر پاکستان کی بات کرتے ہوئے بتائے گا یہاں لوگ احمقوں کی جنت میں رہتے تھے. بظاہر سب اس اللہ کے ماننے والے تھے جو کہتا ہے تحقیق کرو. مجھے ماننے سے پہلے بھی جانو اور پھر مانو. وہی اللہ جو کہتا ہے رات اور دن کے بدل بدل کر آنے میں عقل والوں کے لیے نشانیاں وہ ہاکستانی قوم صرف اللہ کو مانتی تھی مگر اللہ کی ایک نہیں مانتی تھی. وہ اللہ کی آیات کو بس دم درود کے لیے استعمال کرتی یا موت کی آسانی کے لیے یہ جانے بغیر کے یہ زندگی گزارنے کا طریقہ ہے. تاریخ دان اس قوم کو جاہل مطلق لکھے گا اور بتائے گا کہ وبا کے آنے پہ تحقیق کی بجائے انہوں نے افواہوں پہ کام کیا. دوائیں بنانے کہ بجائے منتیں مانی. اور قرآن پہ عمل کی بجائے اسکی آیات کو بیچا اور عمل سے خالی دامن میں اپنی مرضی کے فتوے صادر کرتے رہے. مورخ یہ بھی بتائے گا کہ پاکستانی لوگ کبھی ایک قوم نہیں بنے ہمیشہ ہجوم رہے جسکی کوئی منزل کوئی راستہ نہیں تھا. اس لیے تاریخ کی کتاب میں یہ لوگ محض نشانِ عبرت کے لیے شامل کیے گئے.
✍🏻مصباح چوہدری
✍🏻مصباح چوہدری
Comments
Post a Comment