جمعہ مبارک

اللہ سے رشتہ ہمیشہ ایسا ہونا چاہیے کہ جب جب ہم رجوع کریں وہاں سے جواب آئے. رات کی تاریکی میں جب سب سو رہے ہوں تو دل کرے اللہ سے باتیں کرنے کو تو وہ سنے ہماری بونگیوں پہ اسکی ہنسی گونجے ہماری لڑایئوں پہ اسکو پیار آئے پھر ساری باتیں ہم کر جائیں سارے گلے شکوے سارے شکر ادا کر لیں.. باتیں کرتے جھگڑا کرتے پیار کرتے تھک کے بے سود اللہ کے پاس ہی سو جائیں اور یقین رکھیں کہ وہ پاس ہے اتنا پاس کہ دھڑکنیں بھی اسکے پرے سنائی دیتی ہیں. دن کے اجالے میں کی جانے والی شرارت پہ بھی اسکے دیکھنے کا یقین ہو اور اسکو آنکھ مار کے کہیں مذاق ہے یار..اور اسکی جوابیہ مسکراہٹ اردگرد کی ہر چیز چمکا دے.اور کہے پاگل ہو تم بھی.... ایسا رشتہ ہو اللہ سے ایسا ساتھ جس میں ساری زندگی اللہ کی واحدانیت اور اسکے رحیم ہونے کے یقین کے ساتھ گزر جائے..
جمعہ مبارک
مصباح چوہدری

Comments

Popular posts from this blog

پاکستان...پاک لوگوں کے رہنے کی جگہ

I am a d-girl

بچوں کی زندگی میں والدین کا کردار