محبتوں کی ہانڈی
کچھ لوگ اچانک ہماری زندگیوں میں داخل ہو جاتے ہیں اور اپنی چاہت سے دل کی ویران دھرتی پر محبت کے پھول کھلانا چاہتے ہیں. کبھی کبھی تو ان کی اس جلد بازی پہ شک ہونے لگتا ہے. کیونکہ محبتوں کی ہانڈی تو خلوص, ریاضت اور عزت کے مصالحوں سے ارمانوں کی ہلکی آنچ پہ پکتی ہے. آنچ زیادہ تیز ہو تو زائقے بدل جاتے ہیں. من بھرنے لگتا ہے. پھر دوریاں بڑھنے لگتی ہیں آخر بدگمانی کا تڑکا ساری ہانڈی زہریلی بنا دیتا ہے. تو ساتھ رہیں اس احساس کے ساتھ کہ ہمیشہ رہنا ہے. بھروسے عزت اور یقین کا ذائقہ دھیرے دھیرے آتا ہے مگر رہتا ہمیشہ ہے. اور جو ایک بار اس ذائقے کا عادی ہو جائے کوئی چٹخارہ اسکو اپنی طرف راغب نہیں کر سکتا..پھر آنگن کے سارے پھول صرف ایک ہی محبوب کے لیے رہتے ہیں
Comments
Post a Comment