بارش کی بوندیں
قطرہ قطرہ زمین بوس ہوتی بارش کی بوندیں بظاہر تو فطرت کی محبت کا شاخسانہ لگتیں مگر خدا جانے ان میں کونسے نشتر لگے ہوتے جو ہر بارش میں دل کے زخموں کو ہرا کر دیتے ہیں بچھڑنے والوں کی یادیں چھوڑ کے جانے والوں کے لہجے افلاس کا طرز اور مفلسی کے طعنے ہر بارش میں شدت سے سر اٹھانے لگتے.... اپنے ساتھ زندگی کی روانی اور ڈھیروں فرمائشیں لانے والے ابر رحمت کے قطرے جہاں پکوڑوں سموسوں اور طرح طرح کے لوازمات کی خوشبو میں سنے ہوتے ہیں وہیں چھت سے ٹپکنے والے آنسووں اور گیلی مٹی پر لیٹنے والوں کی سسکیاں کا شور خود میں سمیٹے ہوئے ہوتے...ایسے میں سمجھ نہیں آتی کہ یہ بارش آسمان سے زمین کی محبت کا اظہار ہے یا اہل زمین کہ حالت زار پر اشک شوئی... 😢
Comments
Post a Comment