اللہ سے باتیں

وہ جب بھی ملتا ہے کہتا ہے تم پاگل ہو کوئی اللہ سے بھی لڑائی کرتا ہے بھلا؟؟ ساری دنیا پڑی ہے لڑنے کو... اور تم اپنے خالق سے الجھتی رہتی ہو.... سمجھ نہیں آتی کہ اسکو کیسے سمجھاوں کیسے بتاوں کہ اس لڑائی میں جو مزا ہے وہ کسی اور بحث میں نہیں ہے.... کیسے کہوں کہ میں جب جب جھگڑتی ہوں مجھے اللہ سامنے بیٹھا محسوس ہوتا ہے... میں بولتی ہوں فضول بولتی ہوں ہر چیز کا الزام دیتی ہوں اور کہتی ہوں تیرے بندے ہیں نہ سب.. تیرے ہاتھ میں ہے ناں تو پھر کیوں میرے حصے میں یہ سب کچھ ہے..تو وہ ناراض نہیں ہوتا بلکہ میری نادانیوں پہ مسکراتا محسوس ہوتا...  بس اسی ایک مسکراہٹ کو میں ہر بار لڑتی ہوں.. اور ہر بار وہ مسکرا کر میرے غم غلط کر دیتا ہے... پھر جی اور مچلتا ہے اور لڑائی کا دل کرتا کہ شاید بات ابکی بار مسکراہٹ سے بڑھ جائے... اب پھر سے ہم دوست بن جائیں پھر سے میں آدھی رات کو جاگوں پھر سے پہروں ہم باتیں کریں اور تھک کے اسکی آغوش میں مزے سے سو جاوں... دل چاہتا ہے وہ جو ہر شے میں عیاں ہے وہ باتیں کرے..  پودوں سے جھانکتا خوشبو میں رچا بسا.. پرندوں میں شور کرتا درختوں کی بانہوں سے مجھے چھوتا بادلوں کی اوٹ سے جھانکتا ہر جگہ دکھائی دے..... میں ایسے ہی لڑتی رہوں اور وہ یونہی مسکراتا رہے.......وقت تھم جائے ٹھہر جائے.....
آمین
مصباح چوہدری

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

پاکستان...پاک لوگوں کے رہنے کی جگہ

I am a d-girl

بچوں کی زندگی میں والدین کا کردار