محبت کا حق
اس نے کہا کہ آنکھوں کے حلقے چہرے کی جھڑڑیاں تمہارے چہرے کی بشاشت کو کم نہیں کر پایئں بلکہ تمہیں پہلے سے زیادہ جاذب نظر اور معتبر بنا رہی ہیں پہلے فقط آنکھوں کو بھلی لگتی تھی اب تو سیدھی دل پہ لگتی ہو ان چند سالوں میں ایسا کیا پا لیا ہے کہ بولو تو باتوں سے خوشبو آتی ہے.. چلو تو یوں لگتا ہے کہ پاوں جیسے طواف میں ہیں..دیکھو تو ایسا محسوس ہو کہ نظر اندر تک پڑھ جائے.. ہاتھ اٹھاو تو تقدیر بدلنے کا یقین ہونے لگے..کونسا اسمِ عظیم آجکل وردِ زباں ہے.....جواب آیا محبت کو جب سے اوڑھنا بچھونا بنایا ہے دل سنورنے لگا ہے محبوب کے رنگ میں جب سے رنگی ہوں سارے زنگ اتر گئے ہیں.جب سے دل کے آنگن میں انکا بسیرا ہوا ہے جبیں انکے قدموں میں دھرے رکھتی ہوں خواہشیں آرزویئں انکا طواف کرتی ہیں.. زبان انکی تلاوت کرتی نہیں تھکتی.. آنکھیں انکے خوابوں کے سحر سے باہر نہیں آتیں...دل انکی عبادت میں مصروفِ عمل ہے.... اس نے کہا کہ تمھیں ڈر نہیں لگتا؟ جواب آیا کہ لگتا ہے ناں...انکو کھونے کا ڈر.. انکی ناراضگی کا ڈر.... انکے انکار کا ڈر انکے سامنے شرمندگی کا ڈر... اس نے پوچھا اللہ سے ڈر نہیں لگتا اسکو چھوڑ کسی کی ریاضت میں راتوں کی نیند تیاگ بیٹھی ہو..اسکے سجدے کسی اور در پہ چھوڑ آئی ہو؟؟ کہا اللہ تو مالک ہے وہ رحمان اور رحیم ہے معاف کر دے گا... مگر اگر محبوب نے منہ موڑ لیا تو جانتے ہو کیا گا؟؟ اسکا تجسس بڑھا کہ محبوب کے منہ موڑنے کا اللہ سے زیادہ خوف کیوں ہے..ایسا کیسے ہو سکتا کہ کوئی تخلیق کرنے والے سے زیادہ تخلیق سے محبت کرے؟؟؟ وہ مسکرائی اور جواب دیا کہ محبوب منہ موڑ لے تو خدا خدا نہیں رہتا میں تو پھر انسان ہوں... زرا سوچو.... اگر محبوب ہی ناراض ہو جائے تو جنت کس کام کی؟؟؟ ایسی جنت کو میں جہنم میں ناں جھونک آوں؟؟ اس نے کہا جہنم آگ کا گڑھا ہے کیا تم چاہو گی کہ تمھارا جسم اس آگ کا ایندھن بنے... وہ ڈر اور خوف سے عاری لڑکی بغور اسے دیکھنے لگی اور کہا پاگل دوزخ تو جسم جلاتا ہے اور محبوب سے دوری تو روح بھی نہیں چھوڑتی.... تم ہی کہو کیا اس سے بڑا بھی کوئی دوزخ ہو گا جو تن من سب پھونک ڈالے؟؟ مجھے سمجھانے آئے ہو جہنم سے ڈرانے آئے ہو... تم ہی کہو کہ بروز محشر میرا دفتر اعمال کھلا ہو نیکیاں ہوں گناہ ہوں جنت ہو جہنم بھی ہو مگر وہ ماننے والے نہ مانیں. وہ فقط اتنا کہہ دیں کی میری نہیں ہے تو میں کہاں جاوں گی؟؟؟ کیا محشر میں اس بڑا بھی کوئی حشر بپا ہو سکتا ہے؟؟؟ جس محبوب کے لیے اللہ نے یہ جہان بنائے... عشق اور محبت جیسے جذبے سے کائنات کو مسخر کیا ہے میں اسی محبوب کے عشق میں لمحہ لمحہ جی رہی ہوں.... تم ہی کہو منہ موڑوں تو کافر نہ ہو جاوں؟؟؟؟؟ اور اگر محبوب رب کبریا منہ موڑ لیں تو اللہ کیسے منہ لگائے گا مجھکو؟؟؟ لیکن اگر وہ محشر میں میرا بھرم رکھ لیں تو میری محبت امر ہو جائے گی....تم ہی کہو.... کہ محبت اس محبوب کے سوا بھی کچھ ہے؟؟؟؟؟؟؟
مصباح چوہدری
مصباح چوہدری
Comments
Post a Comment