لذت سجدہ بھی گئی

لذت سجدہ بھی گئی
آداب قیام بھی گئے
بات دنیا کی آئی تو
اجزائے ایمان بھی گئے
آیا غرور تو ہم نےجانا
صفت آدم بھی گئی
اندر کے انسان بھی گئے
قلم ٹوٹے لفظ بکھرے
حرمت جہد بھی تمام ہوئی
اقبال و فیض کے بعد تو
ہمارے شاعران بھی گئے
نہ ولید ہے نہ قاسم اور
نہ زین العابدین کی ردا
دنیائے اسلام سے تو
دین کے پاسبان بھی گئے
موت برحق ہے
آخر کو مرنا ہے ہمیں
ہماری بے وفائی سے مگر
کئی زندہ انسان بھی گئے
 مصباح چوہدری😔

Comments

Popular posts from this blog

پاکستان...پاک لوگوں کے رہنے کی جگہ

I am a d-girl

بچوں کی زندگی میں والدین کا کردار