تیری چپ کے بیان ہونے تک

تمھاری چپ کے بیان ہونے تک۔
تمھیں ہم سے بدگمان ہونے تک
 میری زندگی کی شام ہونے تک
چلو اک کام کرتے ہیں
محبتوں کے سبھی لمحے
چاہت کی سبھی کلیاں
یقیں کے سارے پھول
جو عزت کے پنوں میں لپٹے ہوں
اک دوجے کے نام کرتے ہیں
کہ اگر بچھڑنا ہی مقدر ہے
تو کیوں نہ اے میرےہمدم
جدائی کے اندھیروں کو
 ملن کی روشنی سے تمام کرتے ہیں
سنو! تمھارے بد گمان ہونے تک
محبت تمام کرتے ہیں
اپنی زندگیاں اک دوجے کے نام کرتے ہیں

✍مصباح چوہدری

Comments

Popular posts from this blog

پاکستان...پاک لوگوں کے رہنے کی جگہ

I am a d-girl

بچوں کی زندگی میں والدین کا کردار