لفظوں کے جال

ہم جو لفظوں کے جال لکھتے ہیں
لوگ انکو کمال لکھتے ہیں
ہجرِ محبوب میں رونے والے
ہر ملاقات کو وصال لکھتے ہیں
جو عبادت سمجھتے محبت کو
جسم کو اپنا زوال لکھتے ہیں
رخ جاناں پہ مرنے والے ہمدم
حسن کو عشقِ جمال لکھتے ہیں
پہلے بناتے ہیں محبت کے محل
پھر انکو وبال لکھتے ہیں
مصباح

Comments

Popular posts from this blog

پاکستان...پاک لوگوں کے رہنے کی جگہ

I am a d-girl

بچوں کی زندگی میں والدین کا کردار