محبت کو جو وجداں جانتے ہیں

محبت کو جو وجداں جانتے ہیں
ہم انہیں ....ناداں جانتے ہیں

لاحاصل کی آرزو میں تڑپنے والے
کہاں حاصل کا ضیاں جانتے ہیں

جسم کےگرداب میں پھنسے لوگ
کہاں روح کا فقداں جانتے ہیں

ڈر کے سجدے خدا کو کرتے ہیں
کہاں اسکو مہرباں جانتے ہیں

ہم ضروت کے پلو سے بندھے حاجتمند
کہاں مخلصی کی زباں جانتے ہیں
مصباح چوہدری

Comments

Popular posts from this blog

پاکستان...پاک لوگوں کے رہنے کی جگہ

I am a d-girl

بچوں کی زندگی میں والدین کا کردار