کچھ لوگ

پتہ ہے کچھ لوگ ہماری زندگی کو بہت خوبصورت بناتے ہیں ان کے ساتھ گزرنے والا ہر لمحہ یاد گار ہوتاہے .آنکھیں ہر وقت انکے طواف میں رہتی ہیں اور انسان دل کے آنگن میں تصویر لگائے بڑی خاموشی سے انکو اپنی دھڑکنوں کے راستے اپنے خون میں اتارتا جاتا ہے ہر لمحہ ہر ساعت بس انہی کا ذکر انہی کا ساتھ چاہتا ہے... مگر پھر یوں بھی ہوتا ہے کے جن سے باتیں کرتے ہم تھکتے نہیں تھے انکے سلام کا جواب دینا بھی تھکاوٹ بھرا ہوجاتا. جنکے ساتھ ہر رستے پہ چلنے کی کبھی چاہ ہوتی تھی پھر انکے کہنے پر ہم انکے ساتھ ایک قدم نہیں چل پاتے. آنکھیں انہیں دیکھنا نہیں چاہتیں دل انکی پوجا سے انکاری ہو جاتا ہے. بڑا کٹھن ہوتا جب دل کسی کے ساتھ کی چاہ کرے مگر پھر دل ہی اسکی شکل تک دیکھنےکا روادار نہ ہو.. مگر ایسا ہوتا ہے جب کوئی ہمارے جزبات کی قدر نہ کرے ہماری دوستی کا مزاق اڑائے اور ہماری محبت منہ پہ دے مارے یا ہماری مخلصی کو اپنی انا و خود غرضی کی بھینِٹ چڑھا دے.. ایسے خالص جذبوں کی توہین اانسان کو ان سے محروم کر دیتی ہے اور جذبوں سے خالی لوگوں کی کہیں جگہ نہیں ہوتی نہ کسی کے دل میں نہ کسی کی یادوں میں اسلیے ایسے لوگوں کو ہم چھوڑ دیتے ہیں..ورنہ کون اپنی خوشی اور چاہت سے کسی کو دل کے قبرستان میں دفن کرنا چاہتا ہے..زندوں پر فاتحہ پڑھنی پڑھ جائے تو اپنی زندگی نعش جیسی ہو جاتی ہے😢
مصباح چوہدری

Comments

Popular posts from this blog

پاکستان...پاک لوگوں کے رہنے کی جگہ

I am a d-girl

بچوں کی زندگی میں والدین کا کردار