ہاتض تھامنے والے گر

ہاتھ تھامنے والے گر
ہاتھ چھوڑ جایئں تو
سسکیوں اور آہوں کی
سوغات چھوڑ جایئں تو
محبتیں لیکر نفرتوں کی
خیرات چھوڑ جایئں تو
وقت تھم نہیں جاتا
انسان مر نہیں جاتا
دھڑکنیں نہیں رکتیں
زندگی تو چلتی ہے
لوگ نئے ملتے ہیں
محبتوں کے گلشن میں
پھول پھر سے کھلتے ہیں
سرد زرد لمحوں میں
عمر کٹ ہی جاتی ہے
مگر! کل اور آج کے رشتوں میں
زیست بٹ سی جاتی ہے
مصباح چوہدری

Comments

Popular posts from this blog

پاکستان...پاک لوگوں کے رہنے کی جگہ

I am a d-girl

بچوں کی زندگی میں والدین کا کردار