اک شخص

میرے ہاتھوں کی لکیروں میں ہے نام اسکا
میرے خوابوں میری یادوں میں جو آتا ہے اک شخص

دل چاہتا ہے چرا لوں اسکو اس سے میں
میری نیندیں میری دھڑکن جو چراتا ہے اک شخص

وہ ہمیشہ سے رہاہے میرے جذبوں کا محور
میری سوچوں کو جو نیا رستہ دکھاتا ہے اک شخص

میرے دل کی نگری میں تو غم کا اندھیرا تھا
اپنے لہو سے دیپ جلاتا ہے اک شخص

ایک آس سی ہے کہ وہ میرے سامنے آئے کبھی
خیالوں میں جو اپنا چہرہ دکھاتا ہے اک شخص

مصباح چوہدری

My first writing

Comments

Popular posts from this blog

پاکستان...پاک لوگوں کے رہنے کی جگہ

I am a d-girl

بچوں کی زندگی میں والدین کا کردار