عید قرباں

آج عید قرباں ہے تو۔
چلو قربان کرتے ہیں۔
خود غرضی و خود پسندی کو۔
حقارت کو۔ کدورت کو۔ عداوت کو۔
نفرت کو جہالت کو۔
            چلو قربان کرتے ہیں۔۔
ان ساری جفاوں کو۔
سارے بیوفاوں کو۔
کسی بھی رشتے میں حائل
ان جھوٹی اناوں کو۔
        چلو قربان کرتے ہیں۔
ان بدگمانیوں کو۔۔
ساری جھوٹی کہانیوں کو۔
کسی کے بدل جانے کی
ان ساری نشانیوں کو۔
            چلو قربان کرتے ہیں۔
اس فرقہ پرستی کو۔
کفر کی بالا دستی کو۔
بے گناہ کے خون سے سینچے جو۔
اس چمن کی ہستی کو۔
           چلو قربان کرتے ہیں
ہر بیکار عادت کو۔
ہر جعلی مسکراہٹ کو۔
دلوں کو دور جو لے جائے
ہر اس حکایت کو۔
         چلو قربان کرتے ہیں۔
اک اور قدم بڑھتے ہیں
اپنے اصل کی جانب۔
خود سے روشناس کروائے جو۔
ہماری بگڑی بنائے جو۔
اللہ سے ہمیں ملائے جو۔
کوئی ایسا کام کرتے ہیں۔
اپنی ساری خوشیوں کو
کشمیر کے نام کرتے ہیں۔
         چلو قربان کرتے ہیں۔
         چلو قربان کرتے ہیں۔(مصباح چوہدری)

Comments

Popular posts from this blog

پاکستان...پاک لوگوں کے رہنے کی جگہ

I am a d-girl

بچوں کی زندگی میں والدین کا کردار