اے ارض وطن تجھے کیا لکھوں
اے ارض وطن تجھے کیا لکھوں۔
اپنے ہر درد کی میں دوا لکھوں۔
تجھے ردائے فاطمہ لکھوں
کہ زینب کی میں سدا لکھوں۔
تیرے پہاڑ دریا صحرا کو ۔
میں معجزہ پاک خدا لکھوں۔
تیرے بہتے میٹھے جھرنوں کو۔
میں رنگ قوس قزح لکھوں۔
تیرے بہادر شیر جوانوں کو۔
میں جرات شیر خدا لکھوں۔
شہیدوں کے بہتے لہو کو
میں صدقہ کربلا لکھوں۔
دل کرتا بھٹی اور راشد کو
میں عمر کی ہر دعا لکھوں۔
اور عبدالقدیر خان کو
میں ابو بکر کی وفا لکھوں۔
عثمان غنی کی سخاوت کو
میں ایدھی اور رٹھ فا لکھوں۔
اس دھرتی پاک اس امبر کو
میں کملی کالی میں لپٹا لکھوں۔
کاش لکھوں کچھ ایسا کہ لکھ سکوں۔
میں حق محبت ادا لکھوں۔۔
اپنے لہوکی اک اک بوند سے
میں مطلب لا الہ لکھوں۔
جب لکھوں میں تشریح طیبہ تو
میں نام پاکستاں لکھوں۔
ہو جاوں نثار تیری حرمت پر
تو! ہوا کامل اپنا ایماں لکھوں۔۔۔
(مصباح چوہدری)
اپنے ہر درد کی میں دوا لکھوں۔
تجھے ردائے فاطمہ لکھوں
کہ زینب کی میں سدا لکھوں۔
تیرے پہاڑ دریا صحرا کو ۔
میں معجزہ پاک خدا لکھوں۔
تیرے بہتے میٹھے جھرنوں کو۔
میں رنگ قوس قزح لکھوں۔
تیرے بہادر شیر جوانوں کو۔
میں جرات شیر خدا لکھوں۔
شہیدوں کے بہتے لہو کو
میں صدقہ کربلا لکھوں۔
دل کرتا بھٹی اور راشد کو
میں عمر کی ہر دعا لکھوں۔
اور عبدالقدیر خان کو
میں ابو بکر کی وفا لکھوں۔
عثمان غنی کی سخاوت کو
میں ایدھی اور رٹھ فا لکھوں۔
اس دھرتی پاک اس امبر کو
میں کملی کالی میں لپٹا لکھوں۔
کاش لکھوں کچھ ایسا کہ لکھ سکوں۔
میں حق محبت ادا لکھوں۔۔
اپنے لہوکی اک اک بوند سے
میں مطلب لا الہ لکھوں۔
جب لکھوں میں تشریح طیبہ تو
میں نام پاکستاں لکھوں۔
ہو جاوں نثار تیری حرمت پر
تو! ہوا کامل اپنا ایماں لکھوں۔۔۔
(مصباح چوہدری)
Comments
Post a Comment