انسان
انسان کی بڑی خرابیوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اپنے نفس کو اپنے خون سے سینچتا ہے۔ اس کی خواہشات کی تکمیل کےلیے آسمان کی بلندیوں سے فرش کی پستیوں میں گر جاتا اور تو اورجنت جیسی نعمت بھی گنوا دیتا۔ لیکن منافق اتنا کہ دوسروں کے سامنے ہمیشہ خود کونیک اور پرہیزگار ظاہر کرتا کہ جیسے کسی مرد مومن کیطرح اسکا نفس کب کا زیر ہو چکا۔۔ پتہ نہیں انسان ایسا کیوں کرتا۔ حتی کہ سب جانتے ہیں انسان خیر اور شر کا مجموعہ ہے۔ اسکے دل میں جہاں اللہ رہتا وہیں کہیں آس پاس شیطان کا بھی ڈیرہ ہے۔ اگر سچ میں نفس زیر ہو جائے پھر تو کسی جنت کی ضرورت نہ رہے اور جہنم اپنی آگ میں خود ہی جل جائے۔
Comments
Post a Comment